22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
شمالی لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن

شمالی لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن

  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے رات گئے شمالی لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن کا انعقاد کیا گیا اور غیر قانونی طور پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔شمالی لاہور میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کے دوران چائنہ سکیم کے علاقے میں کاروائی کی گئی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پرشہر میں صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ بھی متحرک ہے ۔ ادارے کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کاروائی کے نتیجے میں متعلقہ لوگوں کے چالان بھی کیے گئے ۔شہر میں صفائی کی ذمہ داری بنیادی طور پر دونوں بین الاقوامی کنٹریکٹرز البیراک اور اوزپاک کے ذمہ ہے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی معاہدے کے مطابق کنٹریکٹر ز کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے صفائی میں بہتری کے لیے نشاندہی کرتی ہے اور صفائی میں غفلت پر معاہدے کے مطابق کنٹریکٹر ز کو جر مانہ کیا جاتا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اہلیان لاہور کوصاف اور تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ ادارہ ہر صورت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے اور شہر سے تمام کوڑا اٹھانے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔ مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کاکہنا تھا کہ زون 1 میں البیراک کی 30فیصد مشینری کی خرابی کے باعث کنٹینرز سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں تعطل آ رہا ہے ۔ جی ایم آپریشن کی جانب سے البیراک کی انتظامیہ کو فوری طور پر تعطل ختم کرنے ،تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فوری طور پر فیلڈ میں پہنچنے اور صفائی آپریشن یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہری بھی ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟