30 ستمبر 2020
تازہ ترین
گینگ ریپ کے مرتکب افراد کے لئے قانون سازی کیلئے تیاری شروع

گینگ ریپ کے مرتکب افراد کے لئے قانون سازی کیلئے تیاری شروع

 پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مرزا شہزاد اکبر نے گینگ ریپ کے مرتکب افراد کے لئے قانون سازی کیلئے تیاری شروع کر دی ہے،سرعام پھانسی کی طرف جانے کےلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائےگا ، نئے مجوزہ قانون میں مدعی اور گواہوں کو تحفظ د لایا جائے گا ،  متنازعہ بیان پر شہباز شریف نے معافی تو مانگ لی ہے اب استعفیٰ بھی دے دیں ،کہتے نوازشریف صاحب کو پتنگ اڑانے پر نہیں کرپشن کرنے پر سزا ملی ہے۔ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن حکومت کو اپنے مفاد کے لئے بلیک میل کررہی ہے،بدھ کو پارلیمنٹ کے میڈیا بریفنگ سنٹر میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گینگ ریپ کے مرتکب افراد کےلئے قانون لانے کا حکم دیدیا ہے ،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مرزا شہزاد اکبر کو سخت قانون لانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ،سرعام پھانسی کی طرف جانے کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟