30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 صحابہ کرام کی شان میں دوبارہ گستاخی ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے,محمد ثروت اعجاز قادری

صحابہ کرام کی شان میں دوبارہ گستاخی ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے,محمد ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ صحابہ کرام کی شان میں دوبارہ گستاخی ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ، صحابہ کرام کی شان میں تبرہ کرنیوالے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے والے اندرونی وبیرونی سازشوں کو بےنقاب کیا جائے ، امن پسندی اور محب الوطنی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،دین اسلام کی تعلیمات ہمیں دینی مقدسات کے تحفظ کا درس دیتی ہیں ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے فرقہ واریت پھیلانےوالوں کے خلاف فوری کاروائی کریں ،دین اسلام ہمیں صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے مگر گستاخ رسول وگستاخ صحابہ کے سامنے ڈٹ جانے کا حکم ہے ،امن پسند ہیں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،حکومت اور ریاست گستاخ صحابہ کو گرفتار کرئے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،پاک سر زمین پر گستاخ رسول اور گستاخ صحابہ کی گنجائش نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار نے صحابہ کرام کی شان میں دوبارہ گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟