30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 ڈاکٹر عمران فاروق کی10 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

ڈاکٹر عمران فاروق کی10 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی10 ویں برسی یم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔برسی کے اجتماع میں ایصال ثو اب کیلئے قر آن خو انی وفا تحہ خو انی کی گئی۔اس موقع پرایم کیو ایم کے سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،خالد سلطان، راشد سبزواری،عارف خان ایڈوکیٹ،عبدالحسیب،عبدالوسیم ودیگر، سی او سی کے اراکین،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات،علمائ کمیٹی،ٹاؤنز کے ذمہ داران سمیت دیگر افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی، برسی کے اجتماع میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے سابق شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہا کہ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انکی شخصیت کو ہمیشہ سیایسی اور تنظیمی طور پریاد رکھا جائے گا۔ رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے ڈاکٹر عمران فاروق شہیدکے ایصال ثواب اور انکے بلند درجات کے لئے دعا کرائی جبکہ حیدر آباد،میر پورخاص،سکھر،نواب شاہ میں بھی شہید کنوینر کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟