30 ستمبر 2020
تازہ ترین
  پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ٜ یاسر گیلانی

 پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ٜ یاسر گیلانی

ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ اور پی ایچ اے کے مشترکہ اشتراک سے سٹی سکیئر گول چکر پر شجرکاری کی گئی۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ سی ای او مہمتد جہلہ موگلوں،ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے رملہ علی، ڈائریکٹر پی ایچ اے ہارٹیکلچر اتھارٹی علی نواز شاہ اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے وائس پریزیڈنٹ جنرلز نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرکے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ پی ایچ اے شہر بھر میں شجرکاری مہم کے ذریعے دیسی سیاہ دار اور پھلدار درخت لگا رہا ہے۔ شہری اپنی بساط کے مطابق گھروں، پارکوں اور شاہراوں میں شجرکاری مہم کے تحت اپنے حصہ کا پودا لگائیں۔انہوں نے کہا کہ اربن فارسٹ کے تحت شہر بھر میں 51 مقامات پر میاواکی جنگلات لگا رہا ہے۔ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ سی ای او مہمتد جہلہ موگلوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صوبائی دارالحکومت میں شجرکاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟