30 ستمبر 2020
تازہ ترین
  فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے  متاثرہ بچی کے والد سے ملاقات کی

فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کے والد سے ملاقات کی

 وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر بچی فاطمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور متاثرہ بچی کے والد سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ  ایک آوارہ منش اور بدکردار لڑکا کافی عرصے سے بچی کو عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ سی سی پی او عمر شیخ نے ں چی کے والد کو معاملے کی نئے سرے سے ایف آئی آر اور تفتیش کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے متاثرہ بچی کے خاندان کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے سی سی پی او کو ہدایات جاری کر بدی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسے اوباش کرداروں اور قبضہ گروپوں کے باعث سفید پوش لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہیں۔ بزدار حکومت کسی بدمعاش کو کسی کی ماں، بہن، بیٹی اور مال پر بری نظر ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟