30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 لاہور چیمبر آف کامرس میں WOMEN  HELP  DESK کاافتتاح

لاہور چیمبر آف کامرس میں WOMEN  HELP  DESK کاافتتاح

 صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں WOMEN  HELP  DESK کاافتتاح کیا گیا۔صوبائی وزیر کا خواتین کے لئے کاروباری سہولیات سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس ڈسک کا کاروباری خواتین کو بزنس میں سہولیات کی فراہمی کےلئے قیام ایک احسن اقدام ہے۔صوبائی وزیروویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ پنجاب بھر کی خواتین کومعاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلارہا ہے۔ڈیجیٹل اور آن لائن بزنس سے متعلق لڑکیوں کو محکمہ تربیتی کورسز کروا رہا ہے۔صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ گھر سے باہر خواتین کو تحفظ اوربہترین سہولیات سے مزین فراہمی ورکنگ ویمن ہوسٹل اتھارٹی بنائی جارہی ہے۔آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ خواتین اپنی معاشی حیثیت کے مطابق آن لائن بکنگ کرسکیں۔چیمبر کاروباری خواتین کو بزنس میں آسانی کے لیے اپنی تجاویز محکمہ و ویمن ڈویلپمنٹ کو بھیجے تاکہ اس پر قانون سازی کے حوالے سے ہوم ورک کیا جائے۔اس موقع پر پریذیڈنٹ لاہور چیمبرآف کامرس عرفان اقبال شیخ،سینئروائس پرازیڈنٹ علی حسام اصغر،وائس پرایذیڈنٹ میاں زاہد جاوید احمد،شیریں ارشد خان،طلعت حفیظ اورچیمبرآف کامرس سے منسلک اندرون و بیرون ملک کام کرنے والی  ویمن بزنس ممبرز موجود تھیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟