30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 شوکت خانم میموریل ٹرسٹ،  ویتھ پاکستان لمیٹڈ  کے تعاون سے مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ تشخیصی سہولیات فراہم کرے گا

 شوکت خانم میموریل ٹرسٹ،  ویتھ پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ تشخیصی سہولیات فراہم کرے گا

 شوکت خانم میموریل ٹرسٹ،  ویتھ پاکستان لمیٹڈ ٟWyeth Pakistan Limitedٞکے تعاون سے مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ تشخیصی سہولیات فراہم کرے گا ۔ اس سلسلے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر آصف لویا اور ویتھ اور پفزر پاکستان کے کنٹری مینیجر سید وجیہ نے معاہدے پر دستخط کیے  اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق اعظم اور ڈائریکٹر بزنس سروس ڈاکٹر احسن ملک  بھی موجود تھے۔  یہ تعاون ویتھ اور پفزرپاکستان کےٟWyeth Pakistan Limited/Pfizer Pakistan Limitedٞ " مسیحا" پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے جو کہ شوکت خانم ہسپتال کے مستحق مریضوںکو تشخیص و علاج کی اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کے مشن کے عین مطابق ہے ۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں آرتھرائٹس کی مختلف اقسام میں مبتلا مریضوں کی ایک خاص تعداد کو بلا معاوضہ تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل ڈائیریکٹر ڈاکٹر آصف لویا کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے مستند تشخیصی سہولیات کی فراہمی شوکت خانم ہسپتا ل کی پہچان بن چکی ہے ۔ ہم نے اس سلسلے میں بین القوامی معیار کے مطابق اعلیٰ ترین سہولیات کی دستیابی کو ہمیشہ یقینی بنایا ہے ۔ ویتھ پاکستان سے باہمی تعاو ن کا یہ معاہدہ ہمیں کینسر کے کے مریضوں کو خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کی تشخیصی سہولیات کی فراہمی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کینسر کے مستحق مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جاتا ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟