30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 شاہد خان آفریدی  کا    بیٹی عجوہ کی سالگرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار

شاہد خان آفریدی کا بیٹی عجوہ کی سالگرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار

  پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی عجوہ کی سالگرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی تیسری بیٹی عجوہ کیلئے دعاگو ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ ساری زندگی خوش، صحت مند اور ایمان کی پختگی کے ساتھ گزارے ۔بیٹی کی سالگرہ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بوم بوم آفریدی نے دنیا کے ہر محبت کرنے والے باپ کی طرح کہا کہ والدین کی طرح میری خواہش ہے کہ آپ سیدھی راہ پر چلتے ہوئے ایک ایسی زندگی گزاروں جو دیانتداری پر مبنی ہو۔ میری یہ بھی دعا ہے کہ یہ تمام خوبصورت خصائل جوکہ آپ میں پہلے ہی بدرجہ اتم موجود ہیں وہ آپ کی پوری زندگی کا احاطہ کریں۔ سالگرہ مبارک عجوہ  ۔ واضح رہے کہ 40 سالہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے 2000ئ میں ہوئی تھی۔ ان کی 5 بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔      


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟