24 اگست 2019
تازہ ترین
سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، فردوس عاشق

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، فردوس عاشق

 معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہا ہے کہ مہنگائی کا احساس ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کن کی وجہ سے ہوئی۔ پچھلے دور حکومت میں ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ عمران خان غریب عوام کی آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر راولپنڈی پناہ گاہ کے دورے پر آئی ہوں۔ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ وزرا افطاری اور سحری کے وقت عوام میں نظر آئیں۔ مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں بنانے کا ویږن عمران خان اور ان کی اہلیہ کا تھا۔ غریب لوگوں کو چھت فراہم کرنا وزیراعظم کا ویږن تھا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟