30 ستمبر 2020
تازہ ترین
نواز شریف نے دوسری بار بھی عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کیا

نواز شریف نے دوسری بار بھی عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں عدالتی حکم کے باوجود دوسری بار بھی سرنڈر نہ کیا اور وطن واپس نہ آئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی خصوصی بنچ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کررہا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی نیب کی نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست التوا میں رکھ رہے ہیں، پہلے خواجہ صاحب کے دلائل سن لیں پھر نیب کی درخواست سنیں گے، ابھی تو ہم نے طے کرنا ہے کہ کیا نواز شریف کی درخواست سنی بھی جا سکتی ہے یا نہیں؟ ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟