30 ستمبر 2020
تازہ ترین
لاہور سمیت ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور سمیت ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور سمیت ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے مرحلے میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل شروع ہو گیا۔ تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا طریقہ کار کیا ہوگا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ این سی او سی کے مطابق والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔ کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔ طلبا ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔ سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔ پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر کے مطابق ایک ڈیسک پر دو طلبا نہیں بیٹھیں گے۔ کلاسز روزانہ ہوں گی، متبادل دنوں کی کوئی پالیسی نہیں ہوگی۔ لاہور کالج ویمن یونیورسٹی نے بھی اپنے طلبا کو کورونا سے بچانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ کلاسز کی ڈس انفیکشن، ماسک، سینیٹائزر کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری ادارے بھی طلبا کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اے پی ایس ماڈل ٹاؤن اور ساندہ کلاں گورنمنٹ بوائز سکول لاہور میں بھی تمام انتظامات مکمل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟