30 ستمبر 2020
تازہ ترین
فیس بک میسنجر پر اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے ویڈیوز دیکھنا اب ممکن

فیس بک میسنجر پر اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے ویڈیوز دیکھنا اب ممکن

فیس بک میسنجر میں ویڈیو کالز یا ویڈیو کانفرنسنگ ٹول رومز استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اسمارٹ فونز پر رئیل ٹائم میں اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے یہ اعلان 14 ستمبر کو کیا گیا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین سوشل نیٹ ورک کے ویڈیو ہب فیس بک واچ سے ویڈیوز اور شوز منتخب کرکے اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ایپل موبائل ڈیوائسز کے صارفین کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر فیس بک کی جانب سے ویڈیوز کو توجہ دینے کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنا زیادہ وقت ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزار رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟