29 ستمبر 2020
تازہ ترین
ملک میں 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل کا تھیٹر میلے کا اعلان

ملک میں 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل کا تھیٹر میلے کا اعلان

  کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد اگرچہ حکومت نے ایک ماہ قبل ہی زیادہ تر پابندیاں اور سختیاں ختم کردی تھیں تاہم اس کے باوجود تاحال ملک بھر میں مکمل طور پر معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے۔ حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ سینما ہالز اور تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اس کے باوجود تاحال ملک میں سینما نہیں کھولے جا سکے اور نہ ہی تھیٹرز کا مکمل آغاز ہوا ہے۔ تاہم اب ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل نے باضابطہ طور پر آئندہ ہفتے سے تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے اداکار طلعت حسین سمیت آرٹس کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ 12 ستمبر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ ہفتے سے تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟