30 ستمبر 2020
تازہ ترین
  وفاقی وزیر اطلاعات  کی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن  سے ملاقات ,قومی کھیل کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر  بات چیت

  وفاقی وزیر اطلاعات کی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن سے ملاقات ,قومی کھیل کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر  بات چیت

  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے ملاقات  کی او قومی کھیل کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر  بات چیت کی ۔وفاقی وزیراطلاعات کی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے ملاقات  میں ہاکی میں بہتری کیلئے امور پر گفتگو کی گئی،اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل ایریا کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باجود بھی عوام کی اس میں دلچسپی برقرار ہے ۔  سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کاکہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیلئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ پاکستان ہاکی حکومتی سپورٹ سے جلد کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر لے گی ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟