29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان  کا انتقال ہو گیا

 دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان  کا انتقال ہو گیا

ممبئی۔ لیجینڈ اداکار دلیپ کمار  ٟ  یوسف خان ٞ کے کنبے سے تکلیف دہ خبر سامنے آگئی۔  دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان  کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح دنیا کو الوداع کہا۔ انہیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری تھی اور وہ کورونا وائرس  ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا۔۔ اسلم خان کی عمر تقریبا 90 سال تھی۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں بھرتی تھے۔ان کے انتقال کی خبر سے کنبے کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ دلیپ کمار کے ایک اور بھائی احسان خان بھی لیلاوتی اسپتال میں بھرتی ہیں۔ وہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ احسان خان کی حالت بھی تشویش ناک  بتائی جا رہی ہے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان اور اسلم خان دونوں کا COVID-19 ٹیسٹ حال ہی میں کروایا گیا تھا جس میں وہ دونوں ہی مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد ہی انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ اسلم اور احسان خان دونوں کو ہی  دمہ  کی شکایت تھی۔ دلیپ کمار 97 سال کے ہو چکے ہیں اور اہلیہ سائرہ بانو  ان کی دیکھ ریکھ کرتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور مداحوں کو پوسٹ کر کے وہ اپنی ہیلتھ اپ ڈیٹ دیتے رہتے ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟