29 ستمبر 2020
تازہ ترین
فلموں اور ڈراموں میں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہونگی ،اداکارہ میگھا

فلموں اور ڈراموں میں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہونگی ،اداکارہ میگھا

فلموں اور ڈراموں میں اپنے کلچر کی ترغیب دینی ہونگی ،ہماری نوجوان نسل جو کچھ فلموں اور ڈراموں میں دیکھتی ہے وہی تہذیب اپنا رہی ہے ہمیں ان کو اپنے کلچر سے محبت کی تر غیب دینی ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری چنچل حسینہ سٹیج قتالہ و بھنگڑا کوئین میگھا نے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ کچھ غیر ملکی فلموں اور ڈراموں کی وجہ سے بھی ہماری جوجواں نسل اپنی ملکی تہذیب و ثقافت کو فراموش کرتی جارہی ہے اس ناسور کا توڑ کرنے کیلئے زیادہ سے پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی ،میگھا نے مزید کہا کہ نوجوان نسل اور خاص طور پر بچوں کو غیر ملکی فلموں اور ڈراموں سے دور رکھنا ہوگا اور ان کو اپنے کلچر سے محبت کی ترغیب دینی ہو گی


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟