29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 اداکارہ ریا چکربورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد

اداکارہ ریا چکربورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد

 ممبئی کی مقامی عدالت نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو  کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکربورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکربورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ریا چکربورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ سابق بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔ ریا چکربورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکربورتی اور سشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا جب کہ اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ارکوٹکس بیورو نے گزشتہ روز ہی عدالت سے ریا چکربورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟