29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 اداکارہ زیبا نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں

اداکارہ زیبا نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں

  پاکستانی فلم انڈسٹری، لالی وڈ کی بے مثال اور منفرد اداکارہ زیبا نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے 1962ءمیں فلم” چراغ جلتا رہا“ سے فلم کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ 90 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی زیبا نے اپنی اداکاری کے باعث ہی بے پناہ شہرت سمیٹی۔ ان کی اپنے شوہر اداکار محمد علی کے ساتھ جوڑی کو فلم میں بھی ہیرو، ہیروئن کے طور پر بے حد پسند کیا جاتا تھا۔ زیبا نے اپنے شوہر اداکار محمد علی کے ساتھ 50 فلموں میں کام کیا۔ انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟