29 ستمبر 2020
تازہ ترین
نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 46ویں برسی 17ستمبر کو منائی جائے گی 

نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 46ویں برسی 17ستمبر کو منائی جائے گی 

  پٹیالہ گھرانے کے صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 46ویں برسی 17ستمبر کو منائی جائے گی۔استاد امانت علی خان 1932ئ میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا  وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میںاپنی گائیگی کے جوہر دکھانے لگے انہوں نے بہت جلد مہدی حسن ،غلام علی  اور دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔انشائ جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیںآج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔استاد امانت علی خان17ستمبر 1974ئ کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے بعد ان کے گھرانے کی جوان نسل نے ان کے فن گائیگی کو زندہ رکھا  ان کے بیٹے شفقت امانت علی اور رستم فتح علی خان کلاسیکی موسیقی کے امتزاج کے ساتھ گلوکاری میں مصروف ہیں۔#/s#


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟