30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 ایشین پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں واپڈا کی 4خواتین کھلاڑیوں نے تمغے جیت لئے

ایشین پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں واپڈا کی 4خواتین کھلاڑیوں نے تمغے جیت لئے

 دبئی   میں منعقدہ ایشین پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں واپڈا کی 4خواتین کھلاڑیوں نے تمغے جیت لئے۔ ویرونیکا سہیل 47 کلوگرام یوتھ ٟانڈر17ٞگولڈ میڈل ، ٹوئنکل سہیل 72 کلو گرام انڈر 23 گولڈ میڈل ، سیبل سہیل 47 کلوگرام اوپن برونز میڈل اور مریم سہیل 72 کلوگرام اوپن برونز میڈل  اپنے نام کیا۔ ایشین پاور لفٹنگ فیڈریشن   نے جنرل سکریٹری پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کو اپنے خط میں پاکستان کے  لئے تمغے جیتنے اور جیتنے کے اس انوکھے ریکارڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ، پاکستان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایشین پاور لفٹنگ فیڈریشن    نے   عمر کے زمرے میں  ان چاروں بہنوں کی شرکت اور جیت کے ریکارڈ کو تسلیم / اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی ڈبلیو ایف کے جنرل سکریٹری رشید ملک نے اپنے ایک پیغام میں کہا مجھے اور   واپڈا  سپورٹس بورڈ  کو ان چار بہنوں کے ذریعہ پاکستان کے  لئے  میڈلز جیتنے کا ایک انوکھا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے بے حد خوشی دی ہے ، جن میں سے تین ایشین پاور لفٹنگ میں واپڈا کی نمائندگی کر تی  ہیں۔ یہ پاکستان سپورٹس ہسٹری کا قومی ریکارڈ بھی ہے ، جس میں پہلی بار چار بہنوں نے ایشین چیمپیئن شپ میں حصہ لیا اور چاروں بہنوں نے پاکستان کے لئے تمغے جیتا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟