ٹیکنو موبائل کی جانب سے REAL HERO کے مرکزی کردار علی ظفر کو نئے برانڈ امبیسیڈر مقررکرنے کا اعلان ،پاکستان کے مشہورموبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنے نئے برانڈ امبیسیڈر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان کی ایکشن فلم "REAL HERO" کو سپانسر کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھی۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے اس فلم کے مرکزی کردار ALI ZAFAR اور ڈائریکڑ Asad ul Haq کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے مشہور گلوکارALI ZAFAR ، جن کو حال ہی میں تمغة امتیاز سے بھی نوازہ گیا ہے۔ علی ظفر ٹیکنو موبائل کے نئے لانچ ہونے والے اسمارٹ فونSpark 6 کی بھی نمائندگی کریںگے۔Spark 6 کو پاکستانی مارکیٹ میں 6 Upgrades کے ساتھ متعارف کرایا جائےگا۔ Spark 6 جدید ٹیکنالوجی اور شاندار فیچرز سے مزیںہے۔ جس میں 16 MP Al quad Camera ،8 MP Al کا سیلفی کیمرہ،6.8'' کی بڑی سکرین،اور تیز ترین گیمنگ پروسیسر G70 شامل ہے۔