رواں ماہ جون میں بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بولی وڈ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھی کم از کم تین دیگر بھارتی اداکاروں نے خودکشی کی تھی۔ اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ معروف تامل اداکارہ 26 سالہ شراونی کونڈاپلی نے مبینہ طور پر جنسی ہراساں کیے جانے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی اخبار کے مطابق اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نے 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی۔ہل خانہ کے مطابق شراونی کونڈاپلی نہانے کے لیے اندر گئیں اور کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نہیں آئیں، تو انہوں نے واش روم کا دروازہ کھولا تو انہیں مردہ پایا گیا۔