30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

 انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

 انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر55پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے سے بڑھ کر166.35روپے اور قیمت فروخت166روپے سے بڑھ کر166.55روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 195روپے سے کم ہو کر 194.50روپے اور قیمت فروخت197روپے سے کم ہو کر196.50روپے پر آ گئی جبکہ4روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے گھٹ کر214روپے اور قیمت فروخت 220روپے سے گھٹ کر216روپے ہو گئی


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟