30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020ء کے کرکٹ کلینڈرکا اعلان

 پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020ء کے کرکٹ کلینڈرکا اعلان

 پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020ء کے کرکٹ کلینڈرکا اعلان کردیا ہے۔ میچز بائیو سیکیور ماحول میں ہوں گے جس کے لئے ایس او پیز بنائے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کو چار ٹیسٹ سینٹرز نیشنل سٹیڈیم ،ملتان، راولپنڈی سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کوریج کرنے کی اجازت ہوگی دیگر گرائونڈز میں کوویڈ کی وجہ سے میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔   کھلاڑی بھی بائیو سیکیور ماحول میں رہیں گے ۔ گرائونڈ اور ہوٹل کے علاوہ ان کی نقل و حرکت محدود ہوگی۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون 30 ستمبر تا 18 اکتوبر ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا اور سیکنڈ الیون یکم تا 8 اکتوبرتک لاہور میں ہوگا۔ قومی انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ 13 اکتوبر تا 2 نومبر لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں ہوگا۔     انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ 5 تا 29 نومبر لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔   پی ایس ایل 2020ء کے آخری چار میچ 14، 15 اور 17 نومبر لاہور میں شیڈول ہیں۔ قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون 25 اکتوبر تا 5 جنوری اور سیکنڈ الیون 18 اکتوبر تا 13 دسمبر کراچی میں ہوگا۔ پاکستان کپ فرسٹ الیون 8 تا 31 جنوری جب کہ سیکنڈ الیون 16 تا 24 جنوری، کراچی ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟