30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 تپ دق کے مرض سے شرح اموات میں اضافہ

 تپ دق کے مرض سے شرح اموات میں اضافہ

 تپ دق کے مرض سے شرح اموات میں اضافہ، ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والی ٹی بی کے مریض بڑھ گئے۔  محکمہ پرائمری ہیلتھ کے اعداد وشمار کے مطابق ایک سال میں ٹی بی سے پنجاب میں 3783 اموات ہوئیں۔سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کی زیر صدارت پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پنجاب بھر میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ شرح اموات بھی بڑھ گئی ہے خاص طور پر ادویات کے خلاف مزاحمت کی حامل ٹی بی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔    اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے پی سی ون کے طے شدہ ٹارگٹ کا صرف 84 فیصد حاصل کیا جاسکا، سال2018-19ء  2018 ـ 19 میں شرح اموات ایک اعشاریہ چھ سات فیصد رہی تاہم سال 2019ـ20 میں یہ شرح بڑھ کر ایک اعشاریہ سات ایک فیصد ہوگئی، مجموعی طور پر گزشتہ مالی سال کے دوران صوبے بھر میں ٹی بی سے 3783 اموات ہوئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟