30 ستمبر 2020
تازہ ترین
ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ پر کورونا چھپانے کا الزام

ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ پر کورونا چھپانے کا الزام

ابق برطانوی فٹ بالر اور 2 فٹبال کلبس کے شریک مالک 45 سالہ ڈیوڈ بیکہم اور انکی 46 سالہ فیشن ڈیزائنر و ماڈل اہلیہ وکٹوریہ ایڈم بیکہم کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ رواں برس مارچ میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، تاہم انہوں نے اپنا مرض خفیہ رکھا۔ برطانوی اخبار دی سن نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم رواں برس مارچ کے آغاز میں امریکی دورے کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے۔   رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالی ایک پرتعیش پارٹی میں ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہوئے۔ ذرائع سے بتایا گیا کہ مارچ میں ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ مارچ میں اپنے سوکر بال کلب انٹر میامی کے کام کے حوالے سے امریکا گئے تھے اور اسی دوران انہوں نے لاس اینجلس میں ایک پرتعیش پارٹی میں شرکت کی، جہاں متعدد اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔           رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ پارٹی میں شرکت کے بعد دونوں میاں بیوی بیمار پڑ گئے اور انہوں نے اچانک واپس برطانیہ آنیکا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی میں شرکت کرنے کے بعد جہاں ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کورونا میں مبتلا ہوگئے، وہیں اسی پارٹی میں شرکت کرنیوالے دیگر افراد بھی وبا میں مبتلا ہوگئے تھے۔ دونوں نے برطانیہ واپسی پر محسوس کیا کہ وہ دوسرے لوگوں میں کورونا پھیلانے کا اہم ذریعہ بن چکے ہیں تاہم اس باوجود انہوں نے برطانیہ واپسی پر ایک بیٹے کی 21 ویں سالگرہ کی پارٹی بھی منعقد کی۔   رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میاں اور بیوی سمیت انکے ڈرائیور، سکیورٹی گارڈ اور دیگر ملازمین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے، تاہم اس باوجود انہوں نے اپنی بیماری خفیہ رکھی اور کسی کو کوئی اطلاع نہیں۔ ذرائع سے بتایا گیا کہ کورونا کی علامات شدید ہونے کے بعد وکٹوریہ نے اقدامات اٹھا کر اہل خانہ اور ملازمین کو 2 ہفتوں تک قرنطینہ کردیا اور بعد ازاں اینٹی باڈی ٹیسٹ میں ڈیوڈ اور انکی اہلیہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟