30 ستمبر 2020
تازہ ترین
باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

 پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار 18 ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال  کے مطابق  کوچنگ کورس اینڈ سیمینار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس اور سیمینار کا منعقدکورس کے شرکائ کو تن سازی کے کھیل کے متعلق نئے، نئے قوانین، ٹیکنیک اور انسانی جسم پر ممنوعہ ادویات کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اور کوچز اپنے اپنے ناموں کا اندراج پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے پاس کروا سکتے ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟