29 ستمبر 2020
تازہ ترین
گلوکار اور اداکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار

گلوکار اور اداکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار

میوزک کمپوزر، گلوکار اور اداکار ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ گلوکار فخر عالم نے سوشل میڈیا پر اپنے قریبی دوست ندیم جعفری کے ساتھ ماضی میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ وہ اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نبردآزما ہیں۔فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟