29 ستمبر 2020
تازہ ترین
اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی

اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی، ناک اور سر پر چوٹیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے جن ٹی ڈراموں میں اداکاری کی اس کو خوب سراہا گیا،پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منواچکی ہیں، اداکارہ نمرہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تصویریں انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیں اور مداحوں سے درخواست کہ وہ  گھر میں ہونے والے ایک معمولی حادثے سے زخمی ہوگئیں ہیں۔   مداحوں سےاپنی صحت یابی کے لئے دعاکرنے کا کہا۔ انسٹاگرام پر جاتے ہوئے نمرہ نے بتایا کہ وہ سیڑھیاں سے نیچے گرا اور اس کی ناک اور سر پر چوٹیں آئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟