17 اگست 2019
تازہ ترین
اداکارہ شبنم کا بنگلا دیش سے دوبارہ پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

اداکارہ شبنم کا بنگلا دیش سے دوبارہ پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے بنگلا دیش سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شبنم نے باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ 11 جولائی کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں قیام کے لئے انہوں نے کراچی میں گھر بھی لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ شبنم نے پاکستان فلم انڈسٹری میں یاد گار کام کیا لیکن چند سال پہلے وہ اپنے آبائی ملک بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھی ۔ انہوں نے ڈرامہ سیریلموہنی مینشن کی سنڈریلائیںٴ کے ذریعے شوبز میں واپسی کی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟