30 ستمبر 2020
تازہ ترین
پاک فوج کے ہوتے  دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا,فرزانہ رئوف

پاک فوج کے ہوتے دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا,فرزانہ رئوف

 پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فرزانہ رئوف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965ئ والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، 6 ستمبر کا دن مادرِوطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قربانیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے شہدائ کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے روزنامہ جہان پاکستان کی دوسری سالگرہ اوریوم دفاع پر فیملی فیسٹیول کے شرکائ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی میزبانی ریذیڈنٹ ایڈیٹر رحیم یار خان چوہدری محمد شہباز نے کی جبکہ جاوید وڑائچ ایم این اے رحیم یار خان، ظفر وڑائچ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان،رانا مسعود مجید ڈسٹرکٹ گڈ گورننس لیبر و سائوتھ ونگ پنجاب، فاروق وڑائچ رہنمائ تحریک انصاف ، نگہت محمود ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پنجاب، فوزیہ عباس ممبر پنجاب بیت المال، سنیئر رہنمائ پاکستان تحریک انصاف شہباز احمد خان ،سلطان بندیشہ ،روبی رزاق، ریذیڈنٹ ایڈیٹر ملتان مرزا ندیم، سٹاف رپورٹرز محمد اخلاق اسلم،علی فاروق ملک، اظہار اختر، سرکولیشن منیجر ملتان شاہ محمد بھی موجود تھے جبکہ ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ جہان پاکستان ضیائ الرحمن پروگرام میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر لاہور سے پہنچے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فرزانہ رئوف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے، ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، جنوبی پنجاب کےلئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہو گا، اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے، عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو جہاں عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے وہاں اپنی شناخت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے۔ اس کیلئے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیںکہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرزانہ رئوف نے کہا کہ وہ بہت جلد بانی ادارہ جہان پاکستان ایم اے رئوف کے ساتھ رحیم یار خان کا دورہ کریں گی کیونکہ رحےم یارخان محبت کرنے والے لوگوں کی دھرتی ہے،ہمیشہ یہاں سے محبت اور خلوص ملا ہے۔ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ جہان پاکستان ضیائ الرحمن تنولی نے اپنے خطاب میںکہاکہ روزنامہ جہان پاکستان نے مثبت اور غیر جانبدار حکمت عملی کے ذریعے چند ہی سال میں بڑے قومی اخبارات میں اپنی جگہ بنائی ہے جس کے لیے تمام ایڈیٹوریل ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوںنے کہا کہ جہان پاکستان نے اپنی تحریروںکے ذریعے جنوبی پنجاب کے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرکے ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔انہوںنے پروگرام کے کامیاب انعقاد اور بھرپور عوامی پذیرائی پر جہان پاکستان رحیم یار خان کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟