انتخاباتتازہ ترینخبریں

 17جولائی کے ضمنی انتخابات،20انتخابی حلقوں میں 45لاکھ 74ہزار377رجسٹرڈ ووٹر

لاہور (رپورٹ فیصل اکبر ) پنجاب میں 17جولائی کو 20انتخابی حلقوں کے 45لاکھ 74ہزار377رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ متذکرہ انتخابی حلقوں میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 24لاکھ 58ہزار313اور رجسٹرڈخواتین ووٹرز کی تعداد 21لاکھ 16ہزار64ہے۔
مصدقہ دستاویزات کے حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق پی پی 7راولپنڈی میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 35ہزار295ہے، یہاں1لاکھ 71ہزار464مرد اور 1لاکھ 63ہزار831خواتین ووٹرز ہیں۔پی پی 83خوشاب میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 22ہزار428ہے،
یہاں 1لاکھ 68ہزار279مرد اور 1لاکھ54ہزار 149خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 90بھکر میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ49ہزار306ہے، یہاں1لاکھ 32ہزار725مرد اور1لاکھ 16ہزار 581خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 97فیصل آبادمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 55ہزار884ہے،
یہاں1لاکھ38ہزار465مرداور1لاکھ 17ہزار421خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 125جھنگ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 51ہزار571ہے، یہاں1لاکھ35ہزار083مرداور 1لاکھ 16ہزار488خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 127جھنگ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 34ہزار596ہے، یہاں1لاکھ127228مرداور1لاکھ 7ہزار368خواتین ووٹرز ہیں۔
پی پی 140شیخوپورہ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 41ہزار598ہے، یہاں1لاکھ 3ہزار315مرد اور1لاکھ 11ہزار283خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 158لاہورمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 36ہزار 394ہے، یہاں ایک لاکھ 23ہزار816 مرد اور1لاکھ 12ہزار578خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 167لاہورمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 20ہزار 348ہے، یہاں ایک لاکھ 14ہزار374مرد اور 1لاکھ 5ہزار974خواتین ووٹرز ہیں۔
پی پی 168لاہورمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1لاکھ 51ہزار484ہے، یہاں84ہزار144مرد اور 67ہزار340خواتین ووٹرز ہیں۔پی پی 170لاہورمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1لاکھ 14ہزار652ہے، یہاں60ہزار594مرد اور 54ہزار58خواتین خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 202ساہیوال میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 33ہزار79ہے، یہاں1لاکھ 27ہزار284مرداور1لاکھ 5ہزار795خواتین ووٹرز ہیں۔
پی پی 217ملتان میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 13ہزار998ہے، یہاں1لاکھ 13ہزار698مرداور 1لاکھ 300خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 224لودھراںمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 32ہزار175ہے، یہاں1لاکھ 23ہزار950مرد اور1لاکھ 8ہزار225خواتین ووٹرز ہیں۔
پی پی 228لودھراںمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 26ہزار88ہے، یہاں 1لاکھ 23ہزار155مرداور1لاکھ 2ہزار933خواتین ووٹرز ہیں۔پی پی237بہاﺅلنگرمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 25ہزار341ہے، یہاں1لاکھ 25ہزار399مرداور99ہزار942خواتین ووٹرز ہیں۔
پی پی 272مظفر گڑھ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 3ہزار567ہے، یہاں 1لاکھ 11ہزار459مرد اور92ہزار108خواتین ووٹرز ہیں۔ پی پی 273مظفر گڑھ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 22ہزار 329ہے، یہاں 1لاکھ22 ہزار636مرد اور 99ہزار 693خواتین ووٹرز ہیں۔
پی پی 282لیہ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 2ہزار49ہے، یہاں 1لاکھ 10ہزار 849مرد اور ایک 91ہزار400 خواتین ووٹرز ہیں۔ اور پی پی 288ڈیرہ غازی خان میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ ایک ہزار995ہے، یہاں1لاکھ13 ہزار396مرد اور 88ہزار599خواتین ووٹرز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button