29 ستمبر 2020
تازہ ترین
یوم دفاع کے حوالے سے ریڈیو پاکستان خصوصی پروگرام نشر کرے گا

یوم دفاع کے حوالے سے ریڈیو پاکستان خصوصی پروگرام نشر کرے گا

  ریڈیو پاکستان نے افواج ِ پاکستان اور 6 ستمبر کے قومی ہیروز اور شہدا ئ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کےلئے یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پرگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل سے دن کی مناسبت سے میراتھن نشریات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یومِ دفاع کے حوالے سے خصوصی مذاکرے، تبصرے اور تجزیے نشر کئے جائیں گے اس کے علاوہ نامور شخصیات کے انٹرویوز اور ملی نغمے بھی نشریات کا حصہ ہوںگے۔ دن گیارہ بجے پروگرام " سکھی گھر " میں شہدا کے خاندانوں کے تاثرات پر مبنی ©" ہم نہیں بھولے" ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے پیش کیا جائے گا جبکہ ریڈیو پاکستان ملتان"اے وطن کے سجیلے" جوانوں کے نام سے خصوصی فیچر سہ پہر03:10 پر نشر کرے گا۔رات 09:10 پر قومی نشریاتی رابطے پر ریڈیو پاکستان لاہور کا تیار کردہ خصوصی ڈرامہ" سراٹھاکے چلیں" نشر کیا جائے گا  پورے ملک میں یومِ دفاع کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کی خصوصی رپورٹس بھی رات ریڈیو خبرنامے کا حصہ ہوں گی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟