29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 مومل شیخ کے گھر خوشیوں کا سماں

مومل شیخ کے گھر خوشیوں کا سماں

پاکستان شوبز انڈسڑی کی مشہور اداکارہ مومل شیخ کے گھر خوشیوں کا سماں ہے کیونکہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر تمام اہلخانہ اورعزیزواقارب خوشی سے نہال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسڑی کی مشہور اداکارہ اورسینئر ادکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر تمام اہلخانہ اورعزیزواقارب خوشی سے نہال ہیں۔ ننھی پری کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے۔ معصوم، ننھی پری کی آمد کی نوید اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکا¶نٹ کے ذریعے سنائی۔ اداکارہ مومل نے انسٹاگرام اکا¶نٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے،میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیر مقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے، علاوہ ازیں اداکارہ نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعا¶ں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے ساتھ شیئرکی گئی تصویر سامنے آنے پر مداح مبارکباد دے رہے ہیں اور تمام اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کررہے ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ کوساتھی اداکارا¶ں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔جن میںاداکارہ اُشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جھنگ اور دیگر شامل ہیں۔تاہم کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟