29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 نامعلوم شخص نے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لی

نامعلوم شخص نے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لی

نامعلوم شخص نے شوبز کو خیر باد کہنے والے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لی ۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بینک چوری ہونے سے نہیں روک سکا، مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ بیلنس صفر ہے ۔ جب بینک فون کر کے پوچھا تو بتایا گیا کہ لاہور میں کسی نے میرے اکاؤنٹ سے سارے پیسے نکال لئے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں چوری ہونے والی رقم سے 18ضرورت مند فیملیوں کی امداد کر سکتی تھی۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟