17 اگست 2019
تازہ ترین
شاہ رخ کا گوری کو ہنی مون کے نام پر دھوکہ

شاہ رخ کا گوری کو ہنی مون کے نام پر دھوکہ

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک ایوارڈ شو میں اپنے اور گوری خان کے ہنی مون سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گوری کو ہنی مون کے نام پر بیوقوف بنادیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چند روز قبل شاہ رخ خان نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی جہاں شو کے میزبان وکی کوشال نے شاہ رخ خان اور گوری کی ایک پرانی تصویر دکھائی جس میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔ اس تصویر کو دیکھتے ہی کنگ خان کو ماضی کا ایک دلچسپ قصہ یاد آگیا اور انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ گوری خان کو پیرس گھومنے کا بے حد شوق تھا اور وہ اس سے قبل کبھی ملک سے باہر نہیں گئی تھیں، شاہ رخ خان نے گوری سے وعدہ کیا کہ وہ اُنہیں آئیفل ٹاوردکھانے پیرس لےکر جائیں گے مگر انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت کافی غریب تھے اور ان کے پاس ٹکٹس خریدنے کے پیسے نہیں تھے جبکہ گوری خان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے تقریباً 20 سے 30 دن بعد مجھے ایک گانے کی شوٹنگ راجو بن گیا جینٹل مین کے لئے دارجیلنگ جانا تھا تو میں گوری کو پیرس بول کر دارجیلنگ لے گیا کہ یہ ہمارا ہنی مون ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟