05 دسمبر 2021
تازہ ترین
کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی اب بھی میڈیا کی زینت

کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی اب بھی میڈیا کی زینت

  کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی اب بھی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں 33 سالہ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی شعیب ملک سے ملاقاتوں کا سلسلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں کے دوران شروع ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شعیب ملک پر واضح کرچکی تھیں کہ وہ ہمیشہ بھارت کے ساتھ مخلص رہیں گی جس پر شعیب ملک کہتے تھے کہ ان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں بھارت کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔ ثانیہ مرزا کو مہندرا سنگھ دھونی اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ کئی چیزیں دونوں میں ایک جیسی ہی ہیں، دونوں ہی کرکٹ فیلڈ میں انتہائی پرسکون رہتے ہیں۔ ثانیہ نے کہا کہ دھونی کو خاموشی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بجائے شایان شان انداز میں کھیل کو الوداع کہنا چاہیے تھا، وہ ایک بڑے سٹار ہیں اور انھوں نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔                                                                                                                                                      


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟