30 ستمبر 2020
تازہ ترین
وفاقی وزیرتعلیم کا ملک بھر 15 ستمبر سے سکولز کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیرتعلیم کا ملک بھر 15 ستمبر سے سکولز کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر 15 ستمبر سے سکولز کھولے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق سرد علاقوں میں اسکولز نہ کھلنے کیخلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا گیا، قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس عظمیٰ ریاض نے پیش کیا. عظمیٰ ریاض نے کہا کہ نجی سکولز مالکان عمارات کے کرائے دے رہے ہیں جبکہ نزہت پٹھان نے کہا کہ بعض سکولز بند ہونے کے باوجود فیسیں لے رہے ہیں توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے پیکیج کا سوچ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک نے3سے5فیصدپربحالی پیکیج دیا ہوا ہے سکولز فائدہ اٹھائیں.وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولز 15 ستمبر سے کھولنے جا رہے ہیں تاہم ستمبر کو سکولز کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے تعلیم سمیت تمام شعبوں کابڑانقصان ہواہے، صوبوں میں نجی تعلیمی اداروں نے 20فیصدفیسیں کم کرنے کافیصلہ کیاتھا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟