30 ستمبر 2020
تازہ ترین
فنی تعلیمی بورڈ:1 لاکھ 30 ہزار طلبا بغیر امتحان پاس نہ ہوسکے

فنی تعلیمی بورڈ:1 لاکھ 30 ہزار طلبا بغیر امتحان پاس نہ ہوسکے

 فنی تعلیمی بورڈ کے ایک لاکھ 30 ہزار بچوں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا معاملہ التوا کا شکار ہے ۔ ایک ماہ بعد بھی آرڈیننس جاری نہ ہوسکا جس کی وجہ سے طلبا تشویش کا شکار ہیں ۔ایک ماہ قبل ٹیوٹا اور فنی تعلیمی بورڈ کی جانب سے طلبا کی پروموشن پالیسی جاری کی گئی تھی۔ پالیسی کے مطابق فرسٹ ائر کے طلبا کو اگلی جماعت میں پروموٹ کر کے آئندہ سال امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دو سال کا رزلٹ تیار کیا جائیگا۔سیکنڈ ائر کے طلبا کو پروموٹ کر کے تھرڈ ائر میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر رزلٹ تیار ہو گا۔تھرڈ ائر کے طلباکو سیکنڈ ائر کے رزلٹ کی بنیاد پر پاس کردیا جائے گا۔ جبکہ مختلف سالوں میں کمپارٹ اور 40 فیصد سے کم نمبرز لینے والے طلبا کیلئے خصوصی امتحان لیا جائیگا جن کی تعداد قریباً 40 ہزار ہے ۔ فنی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سمری وزیر صنعت و تجارت سے پاس کرائی جا چکی ہے ۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے سمری اس وقت محکمہ قانون کے پاس ہے جہاں سے منظوری کے بعد گورنر آرڈیننس جاری کرینگے ۔ طلبہ کاکہنا ہے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔بورڈ حکام کاکہنا ہے رزلٹ کا اجرا آرڈیننس سے مشروط ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟