تازہ ترینخبریںدنیا

غزہ کو امداد جمعہ سے پہلے نہیں پہنچ سکے گی٬ امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ غزہ میں امداد کے 20 ٹرک داخل ہوسکیں۔ امریکی صدر بائیڈن نے سڑکوں کی مرمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیپ ممکنہ طور پر جمعے تک سرحد عبور نہیں کر سکے گی۔

انھوں نے بتایا کہ ’وہ سڑک کی مرمت کر رہے ہیں، انھیں ان ٹرکوں کو گزارنے کے لیے گڑھوں کو بھرنا پڑے گا اور ایسا کیا جا رہا ہے۔ انھیں توقع ہے کہ جمعرات کو اس میں تقریبا آٹھ گھنٹے لگیں گے۔ لہٰذا اس وقت تک کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے بدھ کو بتایا کہ شاید یہ جمعے تک ممکن ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ 20 ٹرک پہلے مرحلے میں جائیں گے لیکن انھوں نے واضح کیا کہ ’مجموعی طور پر 150 یا اس سے زیادہ‘ ٹرکوں نے جانا ہے۔ انھیں پار جانے کی اجازت اس پر پر منحصر ہے کہ یہ مرحلہ کیسا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button