29 ستمبر 2020
تازہ ترین
  امریکا سے تعلیم یافتہ نوجوان بےروزگاری کے باعث چائے کا اسٹال لگانے پر مجبور

امریکا سے تعلیم یافتہ نوجوان بےروزگاری کے باعث چائے کا اسٹال لگانے پر مجبور

  سعودی عرب میں امریکا سے تعلیم یافتہ نوجوان بےروزگاری کے باعث چائے کا اسٹال لگانے پر مجبور ہوگیا، نوجوان کی چائے کا اسٹال لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سعودی وزارت افرادی قوت نے نوٹس لے کر نوجوان کو اسناد سمیت طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں امریکا سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوان عبدالطیف جرفان نے ابہا الخمیس میں چائے کا اسٹال لگا لیا۔نوجوان کی ابہا میں چائے کی دکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ابہا الخمیس روڈ پر چائے فروخت کررہا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟