30 ستمبر 2020
تازہ ترین
  سرکاری ریٹ لسٹ ایک مذاق بن  گئی

 سرکاری ریٹ لسٹ ایک مذاق بن گئی

       سبزیوں  اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ شہر بھر  میں بیشتر دکانوں پر سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ لسٹ پر درج  قیمتوں سے زائد وصول کیا جارہا ہے۔  سرکاری ریٹ لسٹ ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ سبز مصالحہ جات کی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت جاری، پیاز 32 کے بجائے 60 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔  ٹماٹر 63 کے بجائے 90 روپے کلو میں سیل کیا جا رہا ہے۔ لہسن 185 کے بجائے 245 روپے بکنے لگا۔ سبز مرچ 47 کے بجائے 70 روپے کلو، آلو 80 سے 90 روپے کلو میں  فروخت کیا جا رہا ہے۔ سیب دکانوں پر  120 سے 150 روپے فی کلو  ،  آم کالا جونسہ100 سے 120 روپے ، امردو 100 سے 120 روپے کلو ، آڑو 100 سے 150 روپے کلو،  انار 200 سے 300 روپے کلو،  کیلا 60 سے 150 روپے درجن کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔    مرغی  کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے کلو کمی ہونے کے بعد  151 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ  زندہ مرغی کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 104 روپے فی کلو  ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں  مرغی کی فروخت میں کمی کی وجہ سے  اب مارکیٹ میں 2 سے اڑھائی کلو وزن والی مرغی  فروخت  ہورہی ہے۔  فارمی انڈے 1 روپے فی درجن مہنگے ہونے کے بعد یہ 118 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہور ہے ہیں۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟