تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

میکسیکو پولیس نے شیطانی گڑیا ’چکی‘ کو گرفتار کر لیا

 ڈراؤنی فلموں میں ناظرین کو اپنی دہشت کی اسیر بنانے والی شیطانی گڑیا ’چکی‘ حقیقت میں گرفت میں آ گئی، میکسیکو پولیس نے چکی کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں پہنا دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چکی نامی خونی گڑیا قانون کی گرفت میں آ گئی، میکسیکو پولیس نے چکی کو گرفتار کر لیا ہے، نارنجی بالوں والی ڈراؤنی گڑیا چکی کو ہتھکڑیاں پہنا کر بطور ملزم تصویر بھی لی گئی۔

گرفتاری کے وقت گڑیا کے کپڑوں میں ایک چاقو بھی چھپا ہوا تھا، گڑیا کے ساتھ ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر لوگوں کو ڈرانے اور پیسوں کا مطالبہ کرنے کے لیے اس خونی گڑیا کا استعمال کر رہا تھا۔

گڑیا اور اس کے مالک پر امن و امان میں خلل اور دوسروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گڑیا کی گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔

امریکا میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ چکی اور اس کے مالک کوبدھ کو شمالی میکسیکو کی ریاست کوہویلا کے ایک قصبے مونکلووا میں گرفتار کر کے تھانے میں بند کیا گیا ہے، گڑیا کے مالک کی شناخت صرف کارلوس ’این‘ کے نام سے جاری کی گئی ہے، مقامی محکمہ پولیس کی ایک خاتون افسر کو اُس وقت ہنستے ہوئے دیکھا گیا جب اس نے چکی سے لیا ہوا لمبا چاقو اٹھایا۔

دل چسپ امر یہ ہے کہ میکسیکن میڈیا کے مطابق چکی کو ہتھکڑیاں لگانے پر خاتون افسر کو بعد میں اس کی نوکری کو سنجیدگی سے نہ لینے پر سرزنش کی گئی، جب کہ کارلوس ’این‘ کو بعد میں رہا کردیا گیا، تاہم چکی گڑیا کا کیا گیا اس کا کوئی پتا نہیں چلا۔ خاتون افسر کا کہنا تھا کہ اس نے مقامی میڈیا کی درخواست پر گڑیا کو ہتھکڑی لگائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button