پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب قاضی احمد سے ملاقات کی ، ملاقات میں بلدیاتی انتخابا ت اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، وفد میں غلام محی الدین دیوان ، ظہیر عبا س کھوکھر، عفیف صدیقی ، اشرف خان سوہنااور آفتاب افگن شامل تھے