30 ستمبر 2020
تازہ ترین
 صوبے بھر میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز

صوبے بھر میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز

    حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کردیاہے ا نصاف آفٹر نون سکولوں کا مقصد مڈل اور ہائی اسکولوں میں ڈراپ آوٹ کی شرح کو کم کرنا ہے، ابھی تک 22 اضلاع میں 577 سکول قائم کردیے گئے ہیں۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے مڈل اور ہائی اسکولوں میں ڈراپ آوٹ کی شرح میں کمی لانے اور تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کے لیے انصاف آفٹر نون اسکول کا آغاز کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت اب تک 22 اضلاع میں اب تک 577 انصاف آفٹر نون سکولوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان سکولوں میں 20 ہزار سے زائد طلبائ رجسٹرڈ ہو کر تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟