30 ستمبر 2020
تازہ ترین
چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اہم ہنگامی اجلاس

چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اہم ہنگامی اجلاس

    چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اہم ہنگامی اجلاس سینئرصوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں اتوار کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پرآٹے اور چینی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مختلف ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنے کہا کہ صوبے بھر میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی 860روپے میں فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا سب سے کم نرخوں میں فراہم کیا جا رہا ہے اور ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بھی اسکی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں میں آٹے کی مختلف قیمتیں مسائل پیدا کرتی ہیں، صوبوں کو آٹے کا ایک ہی نرخ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟