محمکہ سکولز پنجاب نے ہشتم کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اب آٹھویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ بھی سکولوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ پنجاب ایگزمیشن کمیشن سکولوں میں ہی اسیسمنٹ ٹیسٹ کے ذریعے طلبائ اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ سیٹ کررہا ہے۔ اس سے قبل پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا۔ لیکن رواں سال سکولوں میں ہی صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے پانچویں جماعت کا بھی امتحان ختم کردیا تھا۔