30 ستمبر 2020
تازہ ترین
یوم عاشورہ پر ہسپتال آؤٹ ڈور بند 

یوم عاشورہ پر ہسپتال آؤٹ ڈور بند 

یوم عاشورہ پر ہسپتال آؤٹ ڈور بند ہوگا  9ویں ، 10ویں محرم کو  عملے کی ایمرجنسی میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی  .لاہور جنرل ہسپتال ہر سال کی طرح اس سال بھی 10محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی صورتحال کے لئے اپنے انتظامات مکمل رکھے گا اور بالخصوص زائرین کے لئے بہترین طبی سہولتوں کا بندوبست یقینی بنایا جائے گا ۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ہسپتال کے سکیورٹی سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ عاشورہ کے دوران خصوصی طور پر چوکس رہیں اور اپنے فرائض پوری تندہی کے ساتھ سر انجام دیں تاکہ ہسپتال میں آنے والے زائرین اور مریضوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر و تحمل اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس دن کی مناسبت سے اپنی ذمہ داریوںکا بھی احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ ، سٹاف اور شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31اگست تک شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکیں گے جبکہ 9ویں اور10ویں محرم الحرام کو شعبہ حادثات میں اضافی عملہ تعینات ہوگا ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ڈائریکٹر ایمرجنسی ایل جی ایچ ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو ہدایت کی کہ زنجیر زنی سے متاثرہ افراد کو فوری طور طبی امدادبہم پہنچنانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور عزاداروں کے لئے الگ بستر مختص کیے جائیں تاکہ ان ایام میں آنے والے دیگر مریضوں کا علاج معالجہ بھی جاری رکھا جا سکے ۔پروفیسر الفرید ظفر نے اے ایم ایس فارمیسی کو شعبہ حادثات میں جان بچانے والی ادویات کا وافر سٹاک مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے انچارج بلڈ بینک سے بھی کہا کہ وہ یوم عاشور تک مختلف گروپس کے خون کا وافر مقدا رمیں سٹاک رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ   


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟