08 دسمبر 2021
تازہ ترین
لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم  میں شامل

لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم  میں شامل

لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم  میں شامل ،مجموعی طور پردنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزازحاصل کیاہے۔آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے  منتخب کیا گیا تھا۔آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27،ویسٹ انڈیز کے 18،  بھارت کے 6،جنوبی افریقہ کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کے بھی ایک کرکٹر شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟